سیفی کالج کی نجکاری کے خلاف اسلامی جمعیت طلبہ کا احتجاج

522

کراچی: اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے نارتھ ناظم آباد میں واقع سیفی کالج کی نجکاری کے خلاف STEVTA بورڈ کے باہر احتجاج کیا،  مظاہرین نے ضلع کے اندر سرکاری ٹیکنکل کالج کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

ناظم اسلامی جمعیت طلبہ زون غربی نے مظاہرین کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا  ہےکہ ضلع وسطی کے واحد سرکاری ٹیکنیکل کالج کی نجکاری متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کے لئے سراسر ذیادتی ہے۔

ناظم زون غربی کا کہنا تھا کہ مہنگی تعلیم فراہم کرناتعلیم دشمنی ہے، سرکاری ٹیکنیکل کالج کی نجکاری کرکے فیسوں کو 3200 روپے سے بڑھا کر 39000 کردیا گیا جو کہ طلبہ اور انکے والدین پر ظلم ہے۔

ناظم زون کا کہنا تھا کہ ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ضلع کے اندر فوری طور سرکاری ٹیکنیکل کالج کا قیام عمل میں لایا جائے جہاں متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے طلبہ اپنا تعلیمی سفر جاری رکھ سکیں۔

خیال رہے کہ احتجاج کے دوران( ایم ڈی اسٹیوٹا بورڈ جناب غلام مصطفیٰ سہاگ) نے باہر آ کر طلبہ سے ملاقات کی جس میں جمعیت کے وفد کو تفصیلی ملاقات کی دعوت پیش کی گئی ۔

ناظم اسلامی جمعیت طلبہ زون غربی “وقاص رفیق” کی قیادت میں وفد نے ایم ڈی صاحب سے ملاقات کی جس میں انچارج کالجز کمیٹی “عمیر منظور” نے طلبہ کی قیادت کی جبکہ اسٹیوٹا بورڈ کی جانب سے ایم ڈی اسٹیوٹا غلام مصطفیٰ سہاگ صاحب کے ہمراہ ڈائریکٹر اکیڈمکس لیاقت جامرو، پرنسپل سیفی کالج منظر عباس صاحب و دیگر موجود تھے۔

جمعیت کے مطالبے پر ایم ڈی صاحب نے یقین دہانی کروائی کہ اس معاملے کو فوری طور پر حل کرکے ضلع وسطی میں جی سی ٹی نارتھ ناظم آباد کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

ناظم زون غربی وقاص رفیق نے ایم ڈی صاحب کے اعلان کو خیر مقدم کرتے ہوئے اعلان کیا کے اسٹیوٹا بورڈ کی جانب نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو ہم اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان جلد ہی کریں گے۔