بھارتی دہشتگردی، 34 برس میں 23 ہزار کشمیری خواتین بیوہ ہوگئیں

392
Indian Terrorism

سرینگر: بیواﺅں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی وجہ سے جنوری 1989 سے اب تک 22ہزار944 کشمیری خواتین بیوہ ہوچکی ہیں کیونکہ ان کے شوہروں کو بھارتی فوجیوں، پیراملٹری اور پولیس اہلکاروں نے شہید کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکارں نے گزشتہ34برس کے دوران 25سو کے لگ بھگ خواتین کے شوہروں کو گرفتارکرنے کے بعد لاپتہ کردیاہے جنہیں نیم بیواﺅں کا نام دیاگیاہے۔ ہ جنوری 2001 سے آج تک 681 خواتین کو فوجیوں نے شہید کیا ہے۔کشمیری خواتین کوجوعلاقے کی کل آبادی کا اکثریتی حصہ ہے، بہت سے نفسیاتی مسائل کا سامنا ہے۔ مسلسل پریشانی اور مشکلات کی وجہ سے کشمیری بیوائیں اورنیم بیوائیں نفسیاتی مسائل کا سامنا کررہی ہیں۔ای

رپورٹ میں کہاگیاہے کہ بیواﺅں کا عالمی دن دنیا کے لئے ایک یاد دہانی ہے کہ وہ کشمیری بیواﺅں اورنیم بیواﺅںکی حالت زارکا احساس کرے۔ بیواﺅں کا عالمی دن کشمیری بیواﺅں اور نیم بیواﺅں کو درپیش مشکلات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کا دن ہے ۔دنیا کو کشمیری بیواﺅں اورنیم بیواﺅں کو درپیش صدمے کو نہیں بھولنا چاہئے۔  مقبوضہ جموں وکشمیر میں بڑی تعداد میں بیواﺅں اور نیم بیواﺅں کی موجودگی بھارتی فوجیوں کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کا ثبوت ہے۔