تحریک انصاف کا شفاف انتخاب تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

287

اسلام آباد:تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ شفاف انتخاب تک احتجاج جاری رہے گا، حکومت نےہرچیزکی قیمتوں میں ہوشربااضافہ کردیاہے، موجودہ حکومت نےآتےہی پیٹرول کی قیمت میں84روپےاضافہ کردیا۔

ملک بھرمیں مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہروں سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اپنےحقوق کیلئےباہرنکلناجہادہے،ہمارے دور میں پیٹرول 12روپے بڑھا تو انہوں نے لانگ مارچ کیےاور اب خود مہنگائی کررہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ  ڈیزل مہنگا ہونے سے کسانوں کو بہت نقصان ہورہاہے، اب بجلی کا بل آئے تو سب کو لگ پتہ جائے گا کہ بم پھٹا ہے یا نہیں، ہم نے اپنے دور میں بجلی کے بلوں میں بھی عوام کو ریلیف دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہاکہ کسان متاثر ہوگا تو فوڈ سیکیورٹی کا مسئلہ پیدا ہوگا، فیٹف ایشوپرہمارےدورمیں  بہت کام کیاگیا، کہاگیاآئی ایم ایف کی  وجہ سےپیٹرول کی قیمتیں بڑھائی گئیں،ہم نےآئی ایم ایف سےمعاہدہ کیالیکن قوم کاخیال رکھا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کی معیشت تیزی سےنیچےجارہی ہے، امریکاسےسازش ہوئی اوریہاں میرجعفراورمیرصادق ساتھ مل گئے، نیوٹرلزکوسازش سےمتعلق سمجھایاتھا۔