بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے99 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

388

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میںبجلی کی قیمتوں 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے 4  روپے 5 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

نیپرا کے مطابق اتھارٹی نے 31 مئی 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، اس سے قبل مارچ کا ایف سی اے صارفین سے 2 روپے 86 پیسے چارج کیا گیا تھا جو کہ صرف ایک مہینے کے لیے تھا۔ اپریل کا ایف سی اے مارچ کی نسبت 1 روپے 13 پیسے جون میں زیادہ چارج کیا جائے گا جس کا اطلاق صرف جون کے مہینے کے بلوں پر ہوگا اور اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔