عمران کی ضد، ہٹ دھرمی سے ملکی معیشت تباہی کے دہاننے پہنچ چکی، اشرف بھٹی

289

 لاہور: پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نایب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ آج عمران خان کی ضد ہٹ دھرمی اور بد تمیزیوں کی وجہ سے پاکستان کی معاشی صورت حال تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے حکومت سے جتنا ممکن ہو سکا

اس نے ریلیف دینے کی کوشش کی اگر عمران خان کو چار سال تک حکومت دینے کا تجربہ نہ کیا جاتا تو ملک میں اس قسم کی مہنگائی کا طوفان نہ آتا جو کہ آجکل آچکا ہے بہتر ہوگا کہ اب بھی عمران خان توبہ تایب ہو کر سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لے اور پاکستان کی جان چھوڑ دے۔