مویشیوں کی تعداد میں 19 لاکھ کا اضافہ ، تعداد 5 کروڑ سے زائد ریکارڈ

317

اسلام آباد: ملک میںبھیڑوں کی تعداد میں تین لاکھ کا اضافہ، تعداد بڑھ کر تین کروڑ 19 لاکھ تک پہنچ گئی، بکریوں کی تعداد میں 22 لاکھ کا اضافہ سے کل تعداد کروڑ 25 لاکھ تک پہنچ گئی۔

اقتصادی سروے کے اہم نکات کے مطابق ایک سال میں بھیڑوں کی تعداد میں تین لاکھ کا اضافہ ہوا، بھیڑوں کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 19 لاکھ تک پہنچ گئی، بکریوں کی تعداد میں 22 لاکھ کا اضافہ ہوا، ملک میں بکریوں کی تعداد 8 کروڑ 25 لاکھ تک پہنچ گئی۔

سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں اونٹوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، بھینسوں کی تعداد میں تیرہ لاکھ کا اضافہ ہوا، بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ 37 لاکھ تک پہنچ گئی، مویشیوں کی تعداد میں 19 لاکھ کا اضافہ ہوا، تعداد 5 کروڑ 15 لاکھ سے بڑھ کر 5 کروڑ 34 لاکھ ہوگئی۔