عالم اسلام میں جمعہ کو یوم حرمت رسول ؐ منایا جائیگا

411

عالم اسلام میں جمعہ کو یوم حرمت رسولؐ منایا جائیگا،پاکستان میں تمام مساجد اور مسالک کے علما کرام جمعہ کے خطبہ میں شان نبی پاکؐ اور گستاخِ رسول کی سزا کے حوالہ سے خطبات دینگے۔

پاکستان میں مختلف تنظیموں کی جانب سے ریلیاں بھی منعقد کی جائینگی بھارت میں حد سے زیادہ انتہا پسندی اور ہند توا سوچ کیخلاف دنیا بھر کے مسلمان جمعہ کے روز یہ دن منا رہے ہیں۔

 پاکستان کے عوام نے موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر بھارت سے ہر قسم کا لین دین بند کریں اور اس سے تعلقات ختم کریں ان کے سفیروں کو ملک بدر کرکے اپنے سفیروں کو واپس بلائیں جب تک بھارت گستاخِ رسول کو سزا نہیں دیتا تمام اسلامی ممالک بشمول پاکستان بھارت سے اپنے مراسم منقطع کریں کیونکہ نبی پاکؐ سے بڑھ کر ہمارے سامنے کوئی ذات نہیں ہے۔