سندھ میں میٹرک بورڈ کے سالانہ امتحانات مکمل

281

سندھ میں میٹرک بورڈ کے سالانہ امتحانات مکمل، سندھ میں پکڑے جانے والے نقل کیسز کی رپورٹ بورڈز چیئرمین نے وزیر بورڈ سندھ اسماعیل راہو کو پیش کر دی ہے۔وزیر بورڈز اسماعیل راہو کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سندھ کے 6 ڈویژن میں سات روز میں 1873 نقل کے کیسز پکڑے گئے، جن میں دوسروں کی جگہ امتحان دینے پر488 افراد پکڑے گئے، 14 طلبہ امتحانی پیپرردوبدل کرنے پر کیسز پکڑے گئے ہیں۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ کراچی میں 400 سے زائد نقل کرتے طلبہ و طالبات پکڑے گئے، سکھر، لاڑکانہ اور دیگر شہروں میں ایک ہزار سے زائد موبائل فونز پکڑے گئے،نقل کرتے ہوئے پکڑے جانے والے طلبہ کو اب فیل کیا جائے گا تاکہ آئندہ نقل نہ کر سکیں۔

اسماعیل راہو نے چیئرمین بورڈز کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ طلبہ و طالبات کو نقل کرانے والوں کے خلاف کارروائی کریں اور سخت سزا دیں، اسماعیل راہو نے کہا کہ کی لاڑکانہ، میرپورخاص، سکھر اور شہید بینظیرآباد میں انٹر کے امتحانات 10 جون سے شروع ہوں گے، کراچی میں 18جون اور حیدرآباد میں 15جون سے انٹر کے امتحانات شروع ہوں گے۔