موجودہ حکومت کے لوگ اپنے مقدمات ختم کرنے اقتدار میں آئے، علی پلھ

324

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)پاکستان تحریک انصاف ضلع ٹنڈوالہیار کے سینئر رہنماء اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سندھ ایڈوکیٹ علی پلھ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اپنے مفادات کے لیے جو کام کیا ہے تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی یہ بات کھل کر سامنے آگئی ہے کہ اس حکومت میں شامل جماعتیں اور قائدین صرف اور صرف اپنے مقدمات ختم کرنے اور اپنی مزے کی سہولیات حاصل کرنے کے لیے آئے ہیں انہوں نے کہاکہ آج وہ لوگ کہاں ہیں جو مہنگائی کو جواز بناکر پی ٹی آئی کی حکومت کو برا بھلا کہتے تھے؟ آج مہنگائی 100 فیصد سے زیادہ ہوگئی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے روپے کی بے قدری ہوگئی ہے وزیر خزانہ جگہ جگہ بھیک مانگنے جارہے ہیں کوئی ملک انہیں بھیک دینے کو تیا رنہیں ہے کیونکہ حکومت میں موجود 60 فیصد وزراء منی لانڈرنگ کرپشن او ر منشیات کے کیسوں میں نامزد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں مارچ روکنے کے لیے پولیس اور دیگر اداروں نے فسطائیت کا انداز اختیار کیا اس سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ یہ حکومت بھی تشدد پر یقین رکھتے ہیں۔