میرپورخاص،ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھادیئے ،مسافروں سے تلخ کلامی

360

میرپورخاص(نمائندہ جسارت)پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کے بعد ٹرانسپوٹروں نے بھی اپنے کرائے بڑھا دیے ، مسافروں اور کنڈیٹروں میں تلخ کلامی معمول بن گئی ، صرف پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت نہیں بڑھی آئل اور اسپیئر پارڑز اور ٹائر کی قیمت بھی بڑھ چکی ہے اس لیے کرایہ بڑھانا مجبوری ہے 40فیصد گاڑیاں کھڑی کر دی گئی ٹرانسپورٹروں کا مؤقف۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کے بعد میرپورخاص سے کراچی حیدرآباد نوکوٹ مٹھی اور دیگر شہروں کو جانے والی مسافروں گاڑیوں کے مالکان نے اپنے کرایوں میں 40سے 50روپے فی مسافر کا اضافہ کر دیا جس کی وجہ سے حیدرآباد کا کوسٹر کا کرایہ 150سے بڑھ کر 200وین کا کرایہ 180سے بڑھ کر 220تک کردیا گیا دیگر شہروں کے کرائے بھی اسی طرح بڑھا دیے گئے ہیں جس کی وجہ سے مسافروں اور ٹرانسپوٹ مالکان کے درمیان آئے روز تلخ کلامی معمول بن چکی ہے۔ اس حوالے سے ٹرانسپورٹر حضرات کا کہنا ہے کہ حکومت نے صر ف پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھائی ہے جس کی وجہ سے اسپیئر پارڈز آئل اور ٹائرز کے علاوہ دیگر چیزوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ہم مجبور ہیں ہمیں کوئی شوق نہیں ہے کہ کرایہ بڑھا دیں۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول ڈیزل کی قیمت میں حکومت نے اضافہ کر کے ہمیں بے روزگار کر دیا ہے ہماری 40فیصد گاڑیاں کھڑی ہو چکی ہیں کرائے بڑھا دینے کے باوجود ہمیں نقصان ہورہا ہے ٹرانسپوٹ سے منسلک افراد بے روز گار ہو رہے ہیں حکومت کو چاہیے کہ وہ پیٹرول ڈیزل کی قیمت میں اضافہ واپس لے۔