نیپال: لاپتاطیارے کا ملبہ مل گیا‘ 22ہلاکتوں کی تصدیق

384
کٹھ منڈو: نیپالی فوج کی جانب سے تباہ ہونے والے طیارے کی جاری کردہ تصویر

کٹھ منڈو (انٹرنیشنل ڈیسک) نیپال کی فوج نے پہاڑوں میں لاپتا ہوجانے والے تارا ائر لائن کے طیارے کے ملبے کا پتالگا لیا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں 22 افراد سوار تھے اور ان میں سے کسی کے زندہ ہونے کی امید نہیں ہے۔ فوجی ترجمان نارائن سلوان نے ٹوئٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں طیارے کے ملبے کو دیکھا جاسکتا ہے۔ حادثے کاشکار ہونے والا طیارہ ایک نجی کمپنی تارا ائر کی ملکیت میں تھا۔ اس پر 4بھارتی، 2 جرمن اور 16 نیپالی شہریوں سمیت22 افرا د سوا ر تھے۔ یارے نے اتوار کے روز دارالحکومت سے تقریبا ً 125 کلومیٹر دور پوکھرا قصبے سے جوم سوم نامی مقبول سیاحتی مقام کے لیے اڑان بھری تھی۔