برسلز میں یورپی یونین کا سالانہ اجلاس ‘ 27ارکان کی شرکت

674
برسلز : بلجیم کے دارالحکومت میں یورپی یونین کے 2 روزہ اجلاس میں رکن ممالک کے نمایندے شریک ہیں

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) برسلز میں یورپی یونین کا سالانہ اجلاس شروع ہوگیا،جس میں 27ارکان شریک ہیں۔ 2روزہ اجلاس میں یورپی یونین کی جانب سے روس پر پابندیوں کے چھٹے مرحلے کی توثیق اور اس کے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ یاد رہے کہ یورپی یونین کی صدر ارزولا فان ڈیئر لائن نے 4 ہفتے قبل اعلان کیا تھا کہ پابندیوں کے مرحلے میں روس سے تیل کی خریداری پر مرحلہ وار پابندی عائد کردی جائے گی۔ادھر ہنگری سمیت کئی رکن ممالک اس فیصلے کو اپنی قومی ضروریات کے منافی سمجھتے ہیں اور وہ اس تجویز کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔