جرمنی : مخلوط حکومت فوج کے لیے خصوصی فنڈ پر متفق

245

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی کی مخلوط حکومت میں شامل تینوں سیاسی جماعتوں نے فوج کو جدید تر بنانے کے لیے 100ارب یورو کے خصوصی فنڈ پر اتفاق کر لیا ۔ اس فنڈ کے ذریعے برلن حکومت اپنی جی ڈی پی کا 2فیصد حصہ نیٹو کے ہدف کے تحت دفاعی امور پر خرچ کرسکے گی۔ یاد رہے کہ جرمن چانسلر اولاف شولس نے اس سے قبل 24فروری کو روس کی جانب سے یوکرین پر کیے گئے حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے نتیجے میں جرمنی کی فوج کو بڑے پیمانے جدید خطوط پر استوار کرنے کا اعلان کیا تھا۔