سودی نظام معیشت کی تباہ کاریاں جاری ہے ، جاوید قصوری

293

لاہور (وقائع نگار خصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر حکومت مہنگائی کے کوڑے غریب عوام پر برسا رہی ہے۔مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کی حکومت میں کوئی فرق نہیں۔جماعت اسلامی پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے ہے مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت فوری طور پر اس اضافے کو واپس لے تاکہ عوام کو سکھ کا سانس میسر ہو،بصورت دیگر حکومت کے عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف بھرپور انداز میں احتجاج کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 22 کروڑعوام نے پیپلزپارٹی،مسلم لیگ نون،تحریک انصاف سمیت سب بیانیے اوران کا انجام دیکھ لیا ہے کلمہ طیبہ کے نام پر وجود میں آنے والا ملک میں صرف اورصرف اللہ اوراس کے رسولﷺ کا بیانیہ ہی کامیابی سے چل سکتا ہے آج ملک وقوم جن سنگین حالات سے دوچارہیں اس میں ان تینوں بڑی جماعتوں نے کلیدی کرداراداکیا ہے۔سودی نظام معیشت کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔اس سے محفوظ رہنے کے لیے حکومت شریعت کورٹ کے فیصلے پر من و عن عملدرآمد کرے اور اس تناضر میں کسی بھی قسم کے لیت و لعل سے کام نہ لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہر حکومت اپنی نااہلی کا ملبہ دوسروں پر ڈال کر بری الذمہ ہونے کی کوشش کرتی ہے، کامیابیوں کے ساتھ ناکامیوں کا ملبہ اٹھانے کی ہمت ہونی چاہیے۔ہم پہلے ہی کہتے تھے کہ ملک کے اندر محض چہرے بدلنے سے حالات درست ہیں ہو سکتے فرسودہ نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے۔