بیمار خاتون کے رونے پر امریکی ڈاکٹروں نے جرمانہ عائد کر دیا

344

 نیویارک: امریکی ڈاکٹروں نے علاج کی غرض سے اسپتال آنے والی ایک خاتون کے رونے پر جرمانہ عائد کر دیا ۔ نیویارک سے تعلق رکھنے والی امریکی خاتون کیمیلے جانس نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک اسپتال کے بل کی رسید پوسٹ کی اور لکھا کہ میری چھوٹی بہن بیماری تھی اور ناچار ہو کے اس نے کلینک پہنچ کر ڈاکٹر سے رجوع کیا۔

امریکی خاتون کے مطابق اپنی تکلیف سے پریشان انکی بہن کلینک میں رونے لگی تو ڈاکٹروں نے اسے تسلی دینے کے بجائے اس پر چالیس ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا۔ کیمیلے جانس کے پوسٹ کردہ اسپتال کے بل میں جہاں ان کی بہن کے علاج کے حوالے سے اخراجات درج تھے

وہیں پر چالیس اضافی ڈالر کی رقم بھی بل میں شامل کی گئی تھی جو کلینک میں رونے کے سبب جرمانے کے طور پر اس خاتون سے وصول کی گئی تھی۔ امریکہ سے موصول ہونے والی خبریں یہ بتاتی ہیں کہ یہ واقعہ اپنی نوعیت کا کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس قسم کے حیران کن واقعات امریکہ میں رونما ہوتے رہتے ہیں

اور اس سے قبل بھی بیماروں کو حتی سرجری کے دوران رونے پر جرمانہ ادا کرنا پڑا ہے۔ امریکی اسپتال کے اس حیران کن اور افسوسناک رویے پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے خاصی تنقید کی جا رہی ہے۔