میرپورخاص:3 روز سے ٹرانسفارمر خراب ،شہری سٹرکوں پر نکل آئے

278

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) شہر میں گرمی کے ساتھ ساتھ بجلی نے بھی لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے شدید گرمی پڑتے ہی شہر بھر میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ بجلی لوڈ شیڈنگ کا نہ روکنے والا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے بجلی صارفین شدید ازیت کا شکار نظر آتے ہیں اور حکومت سے نالاں ہیں شہر کے مختلف علاقوں سومرا پاڑہ ، کھارہ پاڑہ اور دیگر علاقوں کے ٹرانسفارمر گزشتہ تین روز سے خراب ہے جس کی اطلاع متعلقہ آفس اور افسران کو دی گئی ہے مگر تاحال ان ٹرانسفارمرز کی کوئی مرمت نہ ہوسکی اور نہ ہی انہیں کھمبوں سے اتارا گیا ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں پینے کے پانی کی شدید قلت اور مساجد میں وضو کا پانی ختم ہوچکا ہے ٹرانسفارمرز کی مرمت نہ ہونے اور بار بار متعلقہ افسران کا آگاہ کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہ ہونے پر علاقہ مکین حیسکو کے خلاف سٹرکوں پر نکل آئے اور ٹائر ز نذر آتش کر کے روڈ بلاک کردی جس کی وجہ سے سٹرک کے دونوں اطراف شدید ٹریفک جام ہو کر رہ گیا اس موقع پر علاقہ مکینوں نے حیسکو میرپورخاص کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔