ایشاءکی سب سے بڑی مویشی منڈی قائم کرنے کے لیے مینجمنٹ کمیٹی نے ٹینڈر منظور کرلیا

732

کراچی (رپورٹ :منیر عقیل انصاری)کراچی کے شہری عیدالاضحیٰ پر بکرے اور دیگر مویشی قربان کرنے کیلئے تیار ہو جائے، ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سپر ہائی وے پر سجنے کیلئے تیار ہے۔ ایشاءکی سب سے بڑی مویشی منڈی قائم کرنے کے لیے مویشی منڈی مینجمنٹ کمیٹی نے ٹینڈر منظور کر لیا ہے۔

مویشی منڈی میں10مختلف شعبوں کے لیے تجربہ کا ر اور اچھی شہرت رکھنے والے اشخاص اور فرم نے اپنے اپنے ٹینڈر جمع کرائے تھے اور مطلوبہ ٹینڈر میں حصہ لینے والے افراد سے انتظامیہ نے انٹر ویوز بھی مکمل کر لیے ہیں ،آئندہ چند روز میں ٹینڈر حاصل کرنے والے ٹھکیداروں کے ناموں کااعلان بھی کر دیا جائے گا۔

 کراچی والوں کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے رواں برس مویشی منڈی کاٹینڈر منظور کیے جانے والے ٹینڈر میں بعض ٹینڈر گزشتہ برس ملنے والے ٹھیکےداروں کو ہی جاری کیے گئے ہیں۔

 سپرہائی وے پر ایشاءکی سب سے بڑی مویشی منڈی2022 قائم کرنے کے لیے 10مختلف کٹیگری میں ٹھیکداروں نے اپنے اپنے ٹینڈر جمع کر ائے ہیں، مویشی منڈی کا انتظام چلانے کے لیے ایڈمنسٹر یٹر کا ٹھیکہ حا صل کرنے کے لیے فی کس 70لاکھ روپے کے حساب سے مختلف فرم اور اشخاص نے بطور زرضمانت مویشی منڈی مینجمنٹ کمیٹی کی انتظامیہ کو جمع کرائے ہیں۔

بجلی کی سپلائی کے لیے فی کس 50لاکھ روپے،کار موٹر سائیکل کی پارکنگ کا ٹھیکہ حاصل کرنے کے لیے فی کس 50لاکھ روپے،پانی کی سپلائی کے لیے 50لاکھ روپے،سافٹ ڈرنک اور کولڈ رنک کے لیے 50لاکھ روپے،منرل واٹرکا ٹھیکہ حا صل کرنے کے لیے 50لاکھ روپے ، جانوروں کے چارہ سپلائی کے لیے30لاکھ روپے۔

منڈی میں برف کی سپلائی کے لیے5لاکھ روپے،ٹینٹ سروس مہیا کرنے کے لیے فی کس8لاکھ روپے اور بیت الخلاءکی سروس فراہم کرنے کے لیے فی کس 3لاکھ روپے بطور زرضمانت جمع کیا جا چکے ہیں۔

ذارئع کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی مینجمنٹ کمیٹی آئندہ چند روز میں مطلوبہ پیشکش کنندہ کا اہلیت کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی فیصلہ کرنے کے بعد اس کا اعلان کرے گی جبکہ کوئی بھی ٹینڈر کی پیشکش بغیر زر ضمانت قبول نہیں کی گئی ہے۔