عمران نیازی کو حکومت دلوائی گئی تو ملک معاشی طور پر کمزور نہیں تھا، ناصر حسین شاہ 

333

کراچی:صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عمران خان کی طرزِ حکمرانی آمرانہ، مشترکہ سوچ اور وسیع النظر ی سے آری تھی۔ جب عمران نیازی کو حکومت دلوائی گئی تو ملک معاشی طور پر کمزور نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت دیوالیہ ہونے کی بات کرنا تو دور کی با ت کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا ۔

عمران نیازی کے اپنے ایف بی آر کے چیئرمین نے ملک کو دیوالیہ پن کی حالت میں پہنچنے کا ذکر کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عمران حکومت معیشت سنبھالنے اور اس کو چلانے میں ناکام ہوئی۔ نیازی کو پتا تھا وہ لائے گئے ہیں اس لیے اپنا پورا دور دوبارہ حکومت میں آنے کی حکمت عملی میں گنوایہ۔انہوں نے کہا کہ

تارکین وطن کو ووٹ کا حق، ای وی ایم اور مخالفین کو نیب میں پھسانہ ان کی حکمت عملی تھی ۔ اس قسم کے فیصلے اکیلے نہیں بلکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران کے وزرا صرف ٹی وی پر جگت بازی اور مخالفین کی کردار کشی میں مصروف رہے ۔ جب نیازی حکومت گری تو اس کا انتقام انہوں نے آئینی بحران پیدا کر کے ریاست سے لیا۔ ملک کا صدر ریاست کا سربراہ ہونے کے بجائے اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کر رہا ہے ۔

اب اتحادی حکومت آئینی اور معاشی اصلاحات کرنے کے بعد انتخابات کرائیگی۔انہوں نے کہا کہ اب یہ ملک کسی نئے تجربے یا غیر سنجیدہ اقدام کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔انہوں نے کہا کہ تمام ریاستی اداروں کو ملک کی معاشی، آئینی اور سیاسی استحکام کیلئے ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ اگر اب بھی ہم حالات سے نہیں سیکھے تو ہمیں سری لنکا کے حالات کو ایک بار سمجھنا ہوگا ۔