اورینج لائن کی 20 بسوں کی کھیپ کراچی بندرگاہ سے کلیئر ہوکر ڈیپو پہنچ گئی

230

کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے لئے خوشخبری، عبدالستار ایدھی (اورینج لائن) کے آغاز کا وقت قریب آگیا۔ انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی (اورینج لائن) کی 20 بسوں کی کھیپ گذشتہ رات کراچی بندرگاہ سے کلیئر ہوکر ڈیپو پہنچ گئی ہے۔ اورینج لائن روٹ کا سول انفراسٹرکچر کا کام 97 فی صد مکمل ہوگیا ہے۔

روٹ پر آئی ٹی ایس سسٹم کی انسٹالیشن اور بس ڈرائیورز کی تربیت کے بعد جلد اورینج لائن کا آغاز کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اورینج لائن کوریڈور سے اورنگی بنارس اور نارتھ ناظم آباد اور آس پاس کے شہریوں کو محفوظ اور آرامدہ سفری سہولت میسر آجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اورینج لائن بس 3.88 کلومیٹر کا کوریڈور ہے اور ٹاو¿ن میونسپل ایڈمنسٹریشن آفس (اورنگی ٹاو¿ن) سے جناح یونیورسٹی برائے خواتین ناظم آباد تک ہے۔ کوریڈور کے چار جدید سہولیات سے آراستہ اسٹیشن تعمیر کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روزانہ 50 ہزار افراد کے سفر کرنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اورینج لائن کو گرین لائن سے منسلک کرنے کے لیے بھی احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ دونوں بی آر ٹی کی انٹیگریشن کے بعد اورینج لائن بسیں ناگن چورنگی تک چلیں گی۔