شعبہ تعلیم کو درپیش مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، قائمہ کمیٹی 

300
standing committee

اسلام آباد:قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی ذیلی کمیٹی کااجلاس بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں معیار تعلیم کی بہتری، جامعات کو درپیش مسائل، انڈسٹری اور تعلیم کے ربط، شعبہ تعلیم کی بہتری کے لیے پالیسی سازی اور ایسےدیگر کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

منگل کوقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی ذیلی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر نگرانی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے نیو کیمپس میں ہوا جس کی صدارت ممبر قومی اسمبلی مہناز اکبر عزیز نے کی. اجلاس میں وفاقی یونیورسٹیز اور کئی دیگر یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز نے شرکت۔اس موقع پر اجلاس میں معیار تعلیم کی بہتری، جامعات کو درپیش مسائل، انڈسٹری اور تعلیم کے ربط، شعبہ تعلیم کی بہتری کے لیے پالیسی سازی اور ایسےدیگر کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوے مہناز اکبر عزیز کا کہنا تھا کہ شعبہ تعلیم کو درپیش مسائل کا حل کمیٹی کی اولین ترجیح ہے معاشرے کو بے روزگاری اور معیاری تعلیم کے فقدان جیسے مسائل کا سامنا ہے اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں وائس چانسلرز کا کردار کلیدی ہے اور اس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اپنا بہترین کردار ادا کرسکتا ہے معیار تعلیم کو بلند کرکے ہی عصری چیلنجز کا سدباب ممکن ہے پرائیویٹ جامعات اور میڈیکل کی جامعات کے مسائل کو سننے کے لیے علیحدہ اجلاس کا انعقاد کیا جاے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس اجلاس کی رپورٹ ترجیحی بنیادوں پر پوری شفافیت کے ساتھ تیار کی جاے گی اور جامعات کومالی مسائل سمیت جملہ مشکلات اور ان کے حل کے حوالے سے جملہ تجاویز کو اس رپورٹ میں شامل کر کے متعلقہ فورم اور وزیراعظم پاکستان کو پیش کیا جاے گا ایچ ای سی کے ذریعے جامعات میں معیار تعلیم کی بہتری کو یقینی بنانے اور جامعات کے لیے مالی اقدامات میں بہتری لانے میں قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کا پلیٹ فارم اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔