صوبائی کابینہ کے وزراء کو نئی گاڑیاں دینے کا فیصلہ

400

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے کی نئی کابینہ میں شامل وزراء کو نئی گاڑیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے بتایا گیا ہے کہ 46 نئی گاڑیوں کی خریداری کے لئے سابقہ صوبائی حکومت ٹیوٹا موٹرز کو پہلے ہی 19 کروڑ روپے کی ادائیگی کرچکی ہے جبکہ موجودہ پنجاب حکومت نے کمپنی کو جلد سے جلد 46 گاڑیاں فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔