لبنان : پارلیمانی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری

172

بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) لبنان میں اتوار کے روز ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ وزیر داخلہ بسام مولوی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پارلیمانی انتخابات میں ووٹرز ٹرن آؤٹ 41فیصد رہا۔ اس میں بیرون ملک مقیم لبنانیوں کے ووٹ بھی شامل کیے گئے ہیں۔ انتخابات کے دوران شہریوں نے پارلیمان کے 128 ارکان کے انتخاب کے لیے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ واضح رہے کہ ملک میں سنگین ترین اقتصادی بحران کے بعد یہ پہلے انتخابات ہیں۔ لبنان میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 39 لاکھ سے زیادہ ہے۔ ان میں نصف سے زیادہ تعداد خواتین کی ہے۔