بزدار دور حکومت میں قائم  پرائس کنٹرول کمیٹیاں ختم کرنے کا فیصلہ 

259

لاہور: پنجاب حکومت نے بزدار دور حکومت میں بنائی جانے والی پرائز کنٹرول کمیٹیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق سابقہ دور حکومت میں قائم کی گئی پرائس کمیٹیاں اسی دور حکومت میں غیر فعال ہوچکی تھیں کمیٹیوں کے سربراہان دفاتر میں بیٹھ کر کارروائیاں کر رہے تھے۔

جبکہ عوام کی مہنگائی کے ہاتھوں چیخ و پکار پرائس کنٹرول کمیٹیوں تک نہیں پہنچ رہی تھی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے نئی پرائس کنٹرول کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا ہے ہر کمیٹی کی سربراہی (ن) لیگی رکن پنجاب اسمبلی کریں گے جبکہ ان کمیٹیوں کو دفاتر میں بیٹھانے کی بجائے باہر فیلڈ میں بھیجا جائے گا۔