رشاد متین اینڈ کمپنی کی جانب سے عید ملن تقریب کا اہتمام

304

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رشاد متین اینڈ کمپنی کی جانب سے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میںرشاد متین اینڈ کمپنی کی CEOاور روٹری کلب آف کراچی ایونیو کی پریذیڈینٹ شازیہ متین نے میزبانی کے فرائض سر انجام دیئے تقریب کے مہمان خصوصی انڈونیشن قونصل ڈاکٹر جون کونکورو ہاڈیننگراٹ جنرل تھے جبکہ اس موقع پرنامزدڈسٹر کٹ گورنر3271 رضوان آڈھیا، اسسٹنٹ گورنر 3271شیخ امتیاز حسین ،ڈی جی ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن طارق خان،ڈائریکٹرسہیل شہزاد،ایس ایس پی ڈاکٹر قمر رضوی،حمید بھٹو،سابق صدر کے سی سی آئی شمس السلام،کرنل اویس کیانی،بزنس کمیونٹی کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی بڑی تعدا د میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روٹری کلب آف کراچی ایونیو کی پریذیڈینٹ اور رشاد متین اینڈ کمپنی کی سی ای او شازیہ متین کا کہنا تھا کہ اپنی سماجی خدمات کی وجہ سے روٹری انٹر نیشنل پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول ہے۔