خورشید شاہ وفاق کیساتھ مل کر صوبے کا پانی پی رہا ہے، سندھ ترقی پسند پارٹی 

324
Sindh water

ٹنڈوالہ یار: سندھ ترقی پسند پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ خورشید شاہ وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر سندھ کا پانی پی رہا ہے اگرتھوڑا بہت پانی آتا ہے تو وہ سندھ میں قابض زرداری گروپ کے پاس جاتا ہے۔

سندھ ترقی پسند پارٹی کے رہنما افضل جسکانی،محبوب سموں،امداد ناریجو،مالک دائودانو،عرفان آریسر کا ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ خورشید شاہ پہلے تو کہتا تھا کہ سندھ کا پانی پنجاب پی رہا ہے اب جب ن لیگ سے اتحاد ہوگیا ہے تو خورشید شاہ کہتا ہے کہ پنجاب پانی کے معاملے میں سندھ سے کوئی زیادتی نہیں کررہا ہے سندھ کو اس کے حصے کا پانی پورا مل رہا ہے اگر پانی مل رہا ہے تو وہ پانی کہاں جارہا ہے اب تو پینے کو بھی صاف پانی نہیں مل رہا ہے زراعت تباہ ہورہی ہے اگر سندھ کی زراعت تباہ ہوگی تو سمجھوں سب کچھ تباہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ زرداری گروپ چاہتا ہے کہ زراعت تباہ ہو تاکہ تمام زمیننں ستے داموں وہ خریدیں پر جب تک سندھ کے سپوت زندہ ہیں تب تک زرداری گروپ کو ایسا کرنے نہیں دیں گے زرداری گروپ سندھ میں قبضہ گروپ کے طور پر کام کررہی ہے سندھ ترقی پسند پارٹی چھوٹے آبادگاروں کے ساتھ کھڑے ہیں کسی کو زیادتی کرنے نہیں دیں گے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔