بھارت میں گرمی کی شدت سے پرندے گرنے لگے

182

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں شدید گرمی کے باعث پیاسے پرندے گرنے لگے۔ خبرساں اداروں کے مطابق بھارت کے مختلف علاقے گرمی کی شدید لہرکی لپیٹ میں ہیں۔ ریاست گجرات میں پانی کی کمی کے باعث دوران پرواز گرنے والے درجنوں پرندے اٹھائے گئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی سے متاثرہونے والوں پرندوں میں کبوتر، چیلیں اورطوطے شامل ہیں۔ گرمی کی لہر سے پانی کے وسائل خشک ہورہے ہیں جو نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں کے لیے بھی خطرے کا باعث ہے۔