میکسیکو میں لاپتا تارکین وطن کی تعداد میں اضافہ

338
میکسیکو سٹی: میکسیکو کے شہری امریکی سرحد پر لاپتا عزیزوں کی تصویر اٹھائے احتجاج کررہے ہیں

میکسیکو سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک ) میکسیکو میں لاپتا تارکین وطن کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ ایک رپورٹ کے مطابق میکسیکو میں 2021 ء میںلاپتا تارکین وطن کے رپورٹ ہونے والے واقعات میں 2020 ء کے مقابلے میں تقریباً 4گنا اضافہ ہواہے ۔ انسانی حقوق کی تنظیم ایس جے ایم کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاپتا غیر ملکیوں کی تعداد 349 ہو گئی۔ہر سال لاکھوں تارکین وطن امریکا پہنچنے کی امید میں میکسیکو سے گزرتے ہیں۔ اس دوران ان میں سے اکثر اغوا، قتل اور دیگر جرائم کا نشانہ بن جاتے ہیں۔