صدر میں دھماکا: ایک شخص جاں بحق،13 زخمی ہوگئے

554
کوئٹہ میں دھماکا ، ڈی ایس پی سمیت 3افراد جاں بحق ، 19 زخمی

کراچی :شہر قائد کی معروف  علاقے صدر میں  دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں،دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے، کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے،جاں بحق شخص کی شناخت کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقےصدر میں مرشد بازار کے قریب دھماکا جمعرات کی رات 10 بج کر  52 منٹ پر  ہوا ، جس کے نتیجے میں کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے، دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کیلیے بم اسکواڈ ڈسپوزل کو طلب کرلیا ہے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کے جسم میں بال بیرنگ کے زخم آئے ہیں۔

دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے، کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے، ریسکیوں کی ٹیموں نے بھی دھماکے کی جگہ پہنچ کر زخمیوں کو فوری طبی امداد دینے کے لیے قریبی اسپتال منقتل کردیا ہے۔جبکہ دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق شخص کی شناخت عمر صدیق کے نام سے کرلی گئی ہے۔

ریسکیوزرائع کے مطابق 4افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ شہر کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ جبکہ واقعہ دہشت گردی کا معلوم ہوتا ہے۔جبکہ دھماکے میں بظاہر کوسٹ گارڈ کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔