جیکب آباد ،جماعت اسلامی کا بلدیاتی انتخابات کیلیے ضلع کا دورہ

289

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی اور جے یو آئی کے ذمے داراں کا بلدیاتی انتخابات میں بھرپورحصہ لینے کیلیے ضلع بھر کا دورے، جماعت اسلامی کی جانب سے 150 سے زائد درخواستیں جبکہ جے یو آئی کی جانب سے200 سے زیادہ امیدواروں نے حصہ لینے کے لیے درخواستیں جمع کرادیں ،اتحاد کے لیے مختلف پارٹیوں نے رابطہ کرلیا،میڈیا سے بات چیت۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے بلدیاتی انتخابات کے لیے پورے ضلع گڑھی خیرو، ٹھل، جیکب آباد، میرپور،مبارک پور،آباد رانجھاپور، موچی بستی، گڑہی چنڈ اور دیگر علاقوں کے دورے کیے، مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا کہ پورے ضلعے میں جے یو آئی کے پلیٹ فارم سے حصہ لینے کے لیے 200 امیدواروں نے درخواستیں دی ہیں اور معززین سے ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پورے ضلعے میں جے یو آئی کے عوام دوست پینل بھرپورحصہ لے رہے ہیں، دوسری جانب ضلعی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی صادق ملغانی کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے 150 سے زائد درخواستیں جماعت اسلامی کے نشان پر بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے موصول ہوئی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جیکب آباد کے 31 وارڈ کے 20 وارڈ میں بھرپور حصہ لیں گے۔ مذہبی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ کہ ان شاء اللہ سرپرائز دیں گے کسی کے سامنے نہ جھکنے،نہ بکنے اور نہ ڈرنے والے ہیں۔