ٹنڈوالٰہیار ،بلدیاتی انتخابات کا اعلان ،ضلع بھر کے امیدوار سامنے آگئے

198

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)حکومت سند ھ کی جانب سے سند ھ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے اعلان اور بلدیاتی شیڈول جاری ہو تے ہی سندھ بھر کی طر ح ٹنڈوالٰہیار میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں سیاسی و سماجی تنظیموں کے علاوہ مذہبی تنظیموں نے ضلع بھر میں بلدیاتی امیدوار لانے کا اعلان کر دیا ہے ضلع ٹنڈوالٰہیارمیں سندھ میں ہو نے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے فیز میں 24جولائی کو انتخابات ہوںگے۔ تفصیلات کے مطابق سیاسی بازیگروں نے بلدیاتی انتخابات میں ضلع کے سادہ لوافراد کو ایک بار پھر بے وقوف بنانے کے لیے نئے سنہرے شلوگن تیار کیے جا رہے ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے تما م ہائوسز پر پی پی پی ٹکٹ حاصل کر نے کے لیے امیدواروں نے جہدوجہد شروع کر دی اور پی پی پی کی جانب سے نئے اور پرانے چہروں کو ایک بار پھر میدان میں لانے کا اشارہ مل رہا ہے جبکہ دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے بھی سٹی ٹنڈوالٰہیار کے 23وارڈ سے اپنے ذمے داروں سے نام طلب کر لیے ہیں اور میونسپل کمیٹی ٹنڈوالٰہیارکے چیئرمین شپ اور ضلعی چیئر مین شپ کے لیے بھی حکمت عملی مر تب کی جا رہی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے بھی ضلع بھر سے ہر سیٹ پر اپنے امیدوار لانے کے لیے متحرک ہو چکی ہے شہر کے 23وارڈضلع کے پانچ ٹائون کمیٹی کے امیدوار اور ضلع کی 26یونین کونسل میں اپنے امیدوار کھڑا کر نے سمیت ٹائون کمیٹی کے چیئر مین اور ضلعی چیئرمین کے لیے بھی درخواستیں طلب کیے جانے کا اشارہ مل ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اینٹی پیپلز پارٹی ووٹ کو حاصل کر نے کے لیے ٹنڈوالٰہیار کی نامور شخصیت اور میونسپل کمیٹی کے ناظم سر دار حاجی خیر محمد کھوکھر نے آزاد حیثیت سے ہر سیٹ پر اپنے امیدوار لانے کا اعلان کر چکے ہیں اور جن افراد کو سیاسی پارٹیاں اپنا ووٹ نہیں دینگی آزاد اتحاد کی جانب سے انہیں ٹکٹ دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں سر دار حاجی خیر محمد کھوکھر نے رابطہ کر نے پر بتایا کہ اللہ کی نوید سے آزاد حیثیت میں رہ کر اپنے امیدوار ہر سیٹ پر امیدوار کھڑے کریں گے۔ اس سلسلے میں تما م تر تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں ۔انہوںنے کہا کہ ایک سیاسی شخصیت بھی ہمارے پلیٹ فارم آزاد اتحاد سے الیکشن لڑے گی۔ جبکہ سابقہ ضلعی ناظمہ اور سینٹرر ڈاکٹر راحیلہ گل مگسی نے بھی آزاد مگسی اتحاد کے پلیٹ فارم سے بلد یا تی انتخابات میں ہر سیٹ پر اپنے امیدوار کھڑے کر نے کا بھی اعلان کر چکی ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے عوامی رابطہ مہم بھی شر وع کر دی ہے اس کے علاوہ ضلع میں مختلف ناموں سے قومیت کی سطح پر اتحاد بھی قائم کیے جا رہے ہیں اور بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر نے کے لیے اپنی برادری سے با کردار اور تعلیم یافتہ افراد کو منظر عام لانے کے لیے میٹنگ کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے ۔عباسی برادری اور اقلیتی برادری نے بھی بلدیاتی انتخابات میں اپنے امیدوار لانے کے لیے مختلف اقلیتی برادری کے افراد سے رابطے بھی شروع کر دیے ہیں آنے والاہی وقت ثابت کر ے گا کہ بلدیاتی انتخابات کا سہرا کن کن امیدواروں کے سر پر سجے گا۔