قومی اسمبلی اجلاس: مولانا عبدالاکبر چترالی کی اسپیکر قومی اسمبلی پر تنقید 

667

 اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے اسپیکر قومی اسمبلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی کیا آئی کہ وقفہ سوالات میں چودہ سوالات کا جواب تک نہیں دیا گیا

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا اکبر چترالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی کیا آئی کہ وقفہ سوالات میں چودہ سوالات کا جواب تک نہیں دیا گیا

پچھلی تین حکومتوں میں آپ نہیں رہے آج فوج کے بارے میں بڑی عزت کی بات کی جارہی ہے بتایا جائے کہ پچھلی حکومت میں فوج پر تنقید آپ نہیں کررہے تھے کیا لندن سے ایک شخص فون پر فوجی قیادت کے نام لے کر تنقید نہیں کررہا تھا آپ بتائیں کس دور میں فوج پر تنقید نہیں کی گئی

آپ صرف یہ بتادیں کہ ایک ہفتے میں آپ کی حکومت نے کیا کیا ہے آپ تقریریں لیاقت باغ میں کریں یہاں بتائیں عملا کیا کیا ہے پچھلی حکومت نے کرپشن کی ہے تو باتیں نہ کریں پکڑیں۔