وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی جامعہ کراچی وین دھماکے کی شدید مذمت

425

پشاور: وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے جامعہ کراچی وین دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں تین چینی باشندوں سمیت پانچ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع  پر بہت افسوس ہوا، انہوں نے کہا کہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا افسوسناک اور قابل مذمت ہے، صوبائی حکومت سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔