پاک قطرفیملی تکافل کو اے ڈبل پلس ریٹنگ تفویض

284

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وی آئی ایس کریڈٹ ریٹنگ کمپنی اور پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (PACRA) نے پاک قطرفیملی تکافل کے لیے مستحکم آئو ٹ لک کے ساتھ انشورر فنانشل اسٹرینتھ ریٹنگ ‘A++’تفویض کی ہے۔تفویض کردہ ریٹنگ پالیسی ہولڈرز کی ذمہ داریوں اور معاہدہ کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی اعلیٰ صلاحیت کی نشاندہی کرتی ہے جو کمپنی کی منا سب کیپٹلائزیشن اور لیکویڈیٹی پروفائل سے ظاہرہوتی ہے۔بینکاتکافل چینل کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدنی ٹاپ لائن میں سب سے بڑی شراکت دار ہے۔