ٹنڈو آدم، الخدمت کے تحت محمد ی چوک پر عوامی افطار کا اہتمام

314

ٹنڈوآدم: جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن ٹنڈوآدم کی جانب سے محمدی چوک میں عوامی افطار و ڈنر پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں وکلاء، اساتذہ، صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سانگھڑ کے صدر سید توحید احمد شاہ ایڈوکیٹ ، ضلعی نائب امیر جماعت اسلامی مشتاق احمد عادل، عبدالغفور انصاری اور سید عریف اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر کی طرح ٹنڈوآدم میں اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں ،غرباء و مساکین کی مدد کررہی ہے۔

الخدمت فاؤنڈیشن وہ واحد تنظیم ہے جو بلاتفریق انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات اگر اپنی زکوٰۃ و عطیات الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی کو دیں تاکہ ہم اپنی خدمت کا دائرہ مزید وسیع کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ نیکی کی دعوت دینا اور بھلائی کے کاموں کی ترغیب دینا بھی بڑا کام ہے عوام کا فریضہ ہے کہ وہ ہمیشہ سچائی اور حق کا ساتھ دیں۔