بجلی 3 روپے 15 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کاامکان 

262

اسلام آباد: بجلی 3 روپے 15 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کاامکان ہے۔ سی پی پی اے مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کردی، نیپرا 27 اپریل کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا۔

سی پی پی اے کے مطابق مارچ میں دس ارب یونٹ سے زائد بجلی پیدا کی گئی ،پانی سے 16.35 فیصد کوئلے سے 24.83 فیصد بجلی پیدا کی گئی ۔ سی پی پی اے کے مطابق مارچ میں مہنگے فرنس آئل سے 10.62 فیصد بجلی پیدا کی گئی ،مقامی گیس سے 9.53 اور درآمدی ایل این جی سے 18.87 فیصد بجلی پیدا کی گئی ،جوہری ایندھن سے 15.01 فیصد بجلی پیدا کی گئی ۔