قومی اسمبلی میں انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کی تحریک منظور

256
electoral reforms

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کی تحریک منظور کرلی گئی۔

تحریک مسلم لیگ ن کے رکن مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیش کی اور منظوری کے وقت ایوان میں صرف دو ارکان موجود تھے،پارلیمانی کمیٹی ارکان کی نامزدگی کا اختیار اسپیکر کو دے دیا گیا، کمیٹی3 ماہ میں اپنی رپورٹ ایوان میں پیش کرے گی۔

ہفتہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس نومنتخب اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں مسلم لیگ( ن) کے رکن مرتضی جاوید عباسی نے انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کیلئے تحریک پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دیدی۔تحریک کی منظوری کے وقت ایوان میں صرف دو ارکان موجود تھے۔

پارلیمانی کمیٹی ارکان کی نامزدگی کا اختیار اسپیکر کو دے دیا گیا۔تحریک میں کہا گیا ہے کہ شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے قوانین میں بہتری کی ضرورت ہے، کمیٹی تین ماہ میں اپنی رپورٹ ایوان میں پیش کرے گی۔

تحریک میں کہا گیا ہے کہ شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے قوانین میں بہتری کی ضرورت ہے، کمیٹی تین ماہ میں اپنی رپورٹ ایوان میں پیش کرے گی۔کمیٹی ارکان کی نامزدگی کا اختیار اسپیکر کو دے دیا گیا۔ تحریک کی منظوری کے وقت ایوان میں صرف دو ارکان موجود تھے۔ بعدازاں قومی اجلاس کا اجلاس پیر کی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔