نیویارک سب وے اسٹیشن پر دھماکہ اور فائرنگ ‘ 5 افراد ہلاک‘29 زخمی

582

نیویارک: امریکی ریاست نیویارک سٹی سب وے اسٹیشن پر ایک شخص نے دھماکا اور اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 29زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک فائر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے متعدد بم بھی برا?مد ہوئے ہیں، فائرنگ سے زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی افراد تک پہنچ رہے ہیں، سب وے پر ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے اور عوام کو جائے وقوعہ سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق رش کے اوقات میں بروکلین سب وے اسٹیشن میں بم پھینکنے کے بعد گیس ماسک اور اورنج کنسٹرکشن جیکٹ میں ملبوس شخص نے متعدد افراد پر فائرنگ کی۔پولیس نے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر اسکولوں کو بند کروادیا گیا ہے،دوسری جانب امریکی شہر نیویارک کے زیر زمین ٹرین اسٹیشن میں فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کی تصویر پولیس نے جاری کردی ہے اور گرفتاری میں مدد کرنے والے شخص کے لیے انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز نیویارک میں زیر زمین میٹرو ٹرین اسٹیشن میں فائرنگ اور بھگدڑ سے 29 افراد زخمی ہوگئے تھے۔نیویارک پولیس کے مطابق حملہ آور نے ٹرین میں اسمو ک گرینیڈ پھینکنے کے بعد فائرنگ کی جس سے بھگڈر مچ گئی، واقعے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تاہم اب پولیس نے مشتبہ شخص کی تصویر جاری کر دی ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ مشتبہ شخص فرینک جیمز کی عمر 62 برس ہے جس نے بے گھر ہونے اور میئر سے متعلق پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، پولیس نے فرینک جیمز کی گرفتاری میں مدد دینے والے کو 50 ہزار ڈالر انعام کااعلان بھی کیا ہے۔