سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

387
gold

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں گزشتہ روزبھی 1400 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے کم ہونے کے بعد ایک لاکھ 30 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ 

10 گرام سونے کی قیمت 1200 روپے کم ہوکر 111453 روپے پر آگئی ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھا 2 ڈالر بڑھ کر 1955 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔