فرانس کے نئے صدر کا انتخاب آج ہو جائیگا، 12 امیدوار مدمقابل

244

پیرس( مانیٹرنگ ڈیسک ) فرانس کے نئے صدر کا انتخاب آج ہو جائے گا۔ فرانس میں کورونا پابندیوں کے خاتمے کے باعث بڑی تعداد میں ووٹرز رائے دہی کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے رہے اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے نئے صدر کا انتخاب آج ہو جائے گا۔ صدارتی الیکشن میں 12 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ موجودہ صدر ایمانوئیل میکرون بھی امیدوار ہیں تاہم اس بار ان کی کامیابی کے امکانات کم ہیں۔ پولنگ صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک جاری رہی ۔ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو بھی پولنگ اسٹیشنوں میں ووٹ دینے کی اجازت تھی تاہم ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا۔صدارتی انتخاب میں اگر کسی بھی امیدوار کو واضح اکثریت نہ ملی تو پھر سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے 2 امیدواروں کے درمیان 24 اپریل کو ووٹنگ کرائی جائے گی۔ ایمانوئیل میکرون کی توجہ الیکشن مہم کے بجائے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے پر مرکوز رہی ہے جس کا فائدہ خاتون حریف مارین لے پین نے اْٹھایا اور ملک میں مہنگائی اور آمدنی میں کمی پر کئی مہینوں کی انتخابی مہم چلائی۔ تاہم الیکشن سے قبل ہونے والے عوامی سروے میں ایمانوئیل میکرون کو ہی حمایت حاصل رہی جب کہ دوسرے نمبر پر مارین لے پین ہیں جو مسلمان تارکین وطن کی حمایت کرتی ہیں۔ اسی طرح ایرک زیمور کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوا ہے جن کا اس بار عوامیت پسندانہ رویہ کافی نرم دکھائی دے رہا ہے تاہم اس سے قبل وہ نسل پرستانہ اور نفرت انگریز تقاریر کے نتیجے میں سزائیں بھگت چکے ہیں اور لاکھوں غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنا چاہتے ہیں۔زیمور کو سفید فام نسل پرستوں اور نیو نازی نظریات کے حامیوں کی حمایت حاصل ہے۔