ٹنڈوالہیار :بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، متعدد فیڈرز بند

116

ٹنڈوالہیار (نمائندہ جسارت) سالانہ کروڑوں روپے حیسکو واپڈا میں مر متی کاموں کے لیے حکومت کی جانب سے جاری ہو تے ہیں لیکن سال گزر جانے کے با وجود وہ رقم مرمتی کاموں پر خرچ نہیں ہوتی جس کے سبب شہر ی ہر سال ان کے کالے کارناموں کا عذاب سہتے ہیں لیکن حیسکو افسران نیند کی گولیاں کھا کر سو جاتے ہیں اور عوام اس شدید گر می میں دوہرے عذاب سے گزر رہی ہے شدید گر می کے سبب ٹنڈوالہیار میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن جاری رہنے کے سبب شدید گرمی میں بجلی کی طویل بندش شہر کے متعدد فیڈرز بند پڑے ہیں ۔بجلی کی طویل بندش سے روزے دار شہری پریشان، 6گھنٹوں سے زائد بجلی بندش پر انتظامیہ کا کوئی موقف سامنے نہ آسکا۔