جیکب آباد :باپ بچوں کو فروخت کرنے کیلیے پریس کلب پہنچ گیا

222

 

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)غربت کا ستایا اور کسمپرسی میں ڈوبا ہوا سلیم لوڈرو اپنے 2 معصوم بچوں کو فروخت کرنے کے لیے پریس کلب پہنچ گیا جہاں غریب محنت کش نے بچوں کو فروخت کی آوازیں لگائی۔ اس موقع پر اسٹیشن روڈ کے رہائشی سلیم لوڈرو نے صحافیوںکو بتایا کہ بیوی کے آپریشن کے لیے 60ہزار کی ضرورت ہے ۔دوسری جانب پولیس ریڑھی لگانے نہیں دیتی، 300 روپے رشوت طلب کی جاتی ہے، بے روزگار ہو گیا ہوں گھر میں فاقہ کشی کا دور دورا ہے اپنی روداد سناتے ہوئے غریب محنت کش کی آنکھوں میں آنسو رواں تھے بچوں کو گھر میںبھوکا دیکھتا ہوں تو برداشت نہیں ہوتا میرے ساتھ انصاف کیا جائے اللہ کے واسطے میری مدد کی جائے۔