جیکب آباد،سیپکو نے لوڈشیڈنگ کم کرنے کے بجائے بڑھا دی

169

 

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)سیپکو نے جیکب آباد میں رمضان میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کے بجائے بڑھا دی۔ تفصیلات کے مطابق سیپکو کی جانب سے جیکب آباد میںرمضان المبارک کے مہینے میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کے بجائے بڑھا دی گئی ہے۔ جاری کردہ شیڈول کے تحت سٹی 2,3,6,8،انڈس ،شہباز ،شاہ لطیف ،اسپتال ،ایکسپریس فیڈر پر ساڑھے 6 گھنٹو ںسے بڑھا کر 8 گھنٹے جبکہ مولاداد، مددپور سٹی فائیواور واٹر سپلائی فیڈرپر دس سے بڑھا کر 12گھنٹے لوڈشیڈنگ کر دی گئی ہے ،اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ بدترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی کی جا رہی ہے ،سٹی 5،2سمیت دیگر فیڈرز کے جمپر کاٹ کر متعدد علاقوں کو بجلی سے محروم کر دیا جا تا ہے مذکورہ علاقوں کی بجلی صبح سے شام تک شدید گرمی میںبند کر دی جاتی ہے جس پر متاثرہ علاقوں کے مکین سراپا احتجاج ہیں۔ شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مبارک مہینے میں بھی سیپکو کی جانب سے بدترین لوڈشڈنگ کرنا قابل افسوس ہے چیف سیپکو اسکا نوٹس لیں۔