چاند خان نیازی قتل کیس : ملزم عالم بلوچ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا 

228

کراچی: انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق پولیس افسر چاند خان نیازی سمیت دو افراد کے قتل کا مقدمہ میں ملزم عالم بلوچ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سابق پولیس افسر چاند خان نیازی سمیت دو افراد کے قتل کا مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے ریمانڈ مکمل ہونے پر گینگ وار لیڈر ارشد پپو کے بیٹے عالم بلوچ کو عدالت میں پیش کردیا۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم سے ابتدائی تفتیش مکمل ہوگئی ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ والد ارشد پپو کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے پولیس افسر کو قتل کیا۔ ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ درکار نہیں ہے۔ عدالت نے ملزم عالم بلوچ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔عدالت نے تفتیشی افسر سے 26 اپریل تک چالان طلب کرلیا۔ پولیس تفتیش مکمل کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔