قتل کئے گئے یوکرائنی شہریوں کی اجتماعی قبر دریافت ، صدر زیلنسکی پھٹ پڑے

275

کیف: یوکرین کے صدرولودی میر زیلنسکی نے روس پر اپنے ہم وطنوں کی نسل کشی کا الزام لگایا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق دارالحکومت کیف کے نواح میں موت کے گھاٹ اتارے گئے شہریوں کی اجتماعی قبروں کی دریافت کے ایک دن بعد انھوں نے کہا کہ روس یوکرین کی پوری قوم کوختم کرنے کے درپے ہے۔ زیلنسکی نے بتایا کہ روسی فوج پوری قوم کے خاتمے کی کوشش کررہی ہے یہ نسل کشی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم یوکرین کے شہری ہیں۔ ہمارے پاس ایک سو سے زیادہ قومیتیں مقیم ہیں۔ یہ ان تمام قومیتوں کی تباہی اور خاتمہ ہے۔ زیلنسکی نے یوکرین میں روسی فوجیوں کی کارروائیوں پرسخت ردعمل کا اظہار کیا ۔ ولودی میر زیلنسکی نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ہم یوکرین کے شہری ہیں اور ہم روسی فیڈریشن کی پالیسی کے مطابق مقہور اور غلام نہیں بننا چاہتے۔

سی بی ایس کے ٹرانسکرپٹ کے مطابق زیلنسکی نے کہا کہ یہی وجہ ہے، ہمیں تباہ اور ختم کیا جا رہا ہیاور یہ اکیسویں صدی کے یورپ میں ہو رہا ہے۔ چناں چہ یہ پوری قوم پر تشدد ہے۔