پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوﺅں نے ایک تاجرسے 60لاکھ روپے چھین لئے

416

 فیصل آباد: تھانہ سرگودھاروڈکے علاقہ محلہ مصطفی آباد میں پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوﺅں نے ایک تاجر سے60لاکھ روپے چھین لئے میڈیا کوریج کرنے ڈی ایس پی نے ایک ٹی وی چینل کے کیمرامین کو تشدد کا نشانہ بنایا اس کا موبال فون قبضہ میں لینے کے بعد حراست میں لے کراس کے خلاف بھی مقدمہ درج کروادیا۔

 پولیس ذرائع کے مطابق تاجرصابرعلی بنکج سے رقم لے کرجارہاتھاکہ موٹرسائیکل پرآنے والے ڈاکوﺅں نے رقم چھین لی اورفرارہوگئے۔ بروقت اطلاع اورضلع بھرکی ناکہ بندی کے باوجودڈاکوﺅں کاسراغ نہ لگایاجاسکا۔