اظہر علی 7 ہزار رنز بنانے والے پانچویں پاکستانی بلے باز بن گئے

343

اظہر علی ٹیسٹ کرکٹ میں7ہزار رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے اس کھلاڑی نے آسڑیلیا کے خلاف لا ہور میں جاری تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے تیسرے دن اپنی78 رنز کی اننگ کے دوران یہ سنگ میل عبورکیا۔آسڑیلیا ہی کے خلاف لارڈز میں 13 جولائی 2010 کو ٹیسٹ کرکٹ میںقدم رکھنے والے اظہر علی نے 7 ہزار رن مکمل کرنے میں 11 سال اور253 دن کا وقت لیا۔ وہ ایسا کرنے والے پاکستان کے پانچویں اور کل ملاکر54 ویں بلے باز ہیں۔پاکستان کے لئے سب سے پہلے 7 ہزار رنز بنانے والے بلے باز جاوید میانداد تھے جنہوں نے ایسا اپنے 96 ویں ٹیسٹ کی145 ویں اننگز میں کیا تھا۔آسڑیلیا کے خلاف لاہور میں9 اکتوبر1988 کو اپنی آئوٹ ہوئے بٖغیر24 رنز کی اننگزکے دوران عبور کیا تھا۔ اس اننگز میں وہ118 منٹ میں94 بالوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 27 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے۔ دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے جاوید میاں داد جب ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوئے تھے تو وہ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز تھے۔ اب وہ پاکستان کی جانب سے دوسرے سب سے زیادہ
رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔ انہوں نے 1976 اور1993 کے درمیان جو124 ٹیسٹ کھیلے انکی 189 اننگز میں52.57 کی اوسط کے ساتھ23 سنچریوں اور43 نصف سنچریوں کی مدد سے8832 رنز بنائے ۔ وہ 6 مرتبہ صفر پر آوٹ ہوئے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر 280 رنز رہا جو انہوں نے بھارت کے خلاف حیدرآباد میں جنوری 1983 میں 696 منٹ میں460 بالوں پر19 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنایا تھا۔یونس خان کو پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے2000 اور2017 کے درمیان جو118 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں انکی213 اننگز میں34 سنچریوں اور33 نصف سنچریوں کی مدد سے10099 رنز بنائے تھے ۔ وہ 19 مرتبہ صفر پر آئوٹ ہوئے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور313 رنز ہے۔وہ پاکستان کی جانب سے تیسرے سب سے تیز 7 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوںنے ایسا84 ویں ٹیسٹ کی137 ویں اننگز کے دوران کیا تھا۔پاکستان کی جانب سے سب سے تیز 7 ہزار رن بنانے کا اعزاز محمد یوسف کے پاس ہے۔ انہوں نے اپنے82 ویںٹیسٹ کی139 ویں اننگز کے دوران ایسا کیا تھا۔ وہ پاکستان کی جانب سے چوتھے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔ انہوں نے 1998 اور2010 کے درمیان جو90 ٹیسٹ کھیلے انکی156 اننگز میں52.29 کی اوسط کے ساتھ24 سنچریوں اور 33 نصف سنچریوں کی مدد سے7530 رنز بنائے۔ وہ 11 مرتبہ صفر پر آوٹ ہوئے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور223رن رہا۔انضمام الحق نے1992 اور 2007کے درمیان جو120 ٹیسٹ میچ کھیلے انکی200 اننگوں میں49.60 کی اوسط کے ساتھ25 سنچریوں اور46 نصف سنچریوں کی مدد سے 8830 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ وہ 15 مرتبہ اپنا کھاتہ کھولے بغیر آئوٹ ہوئے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور329 رنز رہا۔ انہوں نے اپنے 7 ہزار رنز96 ویں ٹیسٹ کی158 ویں اننگز کے دوران مکمل کیے تھے۔اظہر علی نے ابھی تک جو94 ٹیسٹ کھیلے ہیں انکی173 اننگز میں43.23 کی اوسط کے ساتھ19 سنچریوں اور35 نصف سنچریوں کی مدد سے7004 رنز بنائے ہیں۔ وہ18 مرتبہ صفر کا شکار ہوئے ہیںاور ان کا سب سے زیادہ اسکور آئوٹ ہوئے بغیر302 رنز ہیں جو انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دبئی میں اکتوبر 2016 میں658 منٹ میں469 بالوں پر23 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔