آسڑیلیا کی چھٹی وکٹ کی سب سے بڑی شراکت

76

لاہور میں جاری تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے دن ایلکس کیری اور ٹرکیمرون گرین نے چھٹے وکٹ کی شراکت میں9 3 اوور میں135 رنز جوڑے جو پاکستان میں آسڑیلیا کے لئے اس وکٹ کی سب سے بڑی اور کل ملاکر چوتھی سب سے بڑی شراکت تھی۔ ایلکس کیری کے آئوٹ ہونے کی وجہ سے یہ شراکت ٹوٹی تھی جو105 بالوں پر سات چوکوں کی مدد سے67 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے۔ انکے آئوٹ ہونے کے کچھ دیر بعد کیمرون گرین بھی آئوٹ ہوگئے تھے۔ انہوں نے163 بالوں پر نو چوکوں کی مدد سے 79 رنز بنائے تھے۔
اس سے پہلے آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان میں چھٹے وکٹ کی شراکت کا ریکارڈ روڈنی مارش اور گراہم یلپ کے پاس تھا۔ ان دونوں بلے بازوں نے فیصل آباد میں مارچ 1980میں ہوئیٹیسٹ میچ میں چھٹے وکٹ کی شراکت میں127 رنز جوڑے تھے۔ آسڑیلیا کا پانچواں وکٹ434 رنز کے مجموعی اسکور پر گرا تھا جس کے بعد چھٹے وکٹ کی شراکے میں127 رنز کا اضافہ ہوا تھا۔
آسڑیلیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف چھٹے وکٹ کی سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈایڈم گلکرسٹ اور جسٹین لینگر کے پاس ہے۔ ان دونوں بلے بازوں نے ہوبرٹ میں نومبر 1999 میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں58.5 اوور میں238 رنز جوڑے تھے۔ آسڑیلیا کا پانچواں وکٹ54.4 اوور میں126 رن کے مجموعی اسکور پر گرا تھا جسکے بعد یہ دونوں کھلاڑی ڈٹ گئے تھے اور چھٹے وکٹ کی شراکت میں 238 رنز جوڑے میں کامیاب رہے تھے۔ میچ کی چوتھی اننگز میں آسڑیلیا کو میچ جیتنے کے لئے 369 رنز درکار تھے۔ پانچ وکٹ 126 رنز کے مجموعی اسکور پر گرنے کے بعد پاکستانی خیمے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی مگر ایڈم گلکرسٹ اور جسٹین لینگ نے چھٹے وکٹ کی ایک طویل ساجھے داری کرکے اپنی ٹیم کو جیت کے بے حد نزدیک پہچادیا اور میچ میں چار وکٹ سے جیت دلادی۔ آسڑیلیا نے اس ساجھے داری کی بدولت113.5 اوور میں چھ وکٹ پر 369 رنز بناکر میچ جیتا تھا۔
لگ بھگ پانچ سال بعدایڈم گلکرسٹ اور جسٹین لینگر کے درمیان پرتھ میں چھٹے وکٹ کی شراکت میں152 رنز جوڑے گئے تھے جو آسڑیلیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف اس وکٹ کی دوسری سب سے بڑی شراکت ہے۔ اس اننگز میں آسڑیلیا کے پانچ کھلاڑی26.4 اوور میں78 کے مجموعی اسکور پر گرگئے تھے۔ایڈم گلکرسٹ اور جسٹین لینگرنے28.3 اوور میں چھٹے وکٹ کی شراکت میں 152 رنز جوڑے جسکی بدولت آسڑیلیا نے اپنی پہلی اننگ میں90.5 اوور میں381 رنز بنائے۔ آسڑیلیا نے اس میچ میں491 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
ملبورن میں دسمبر 1964 میں ہوئے ٹیسٹ میچ میںباب کوپر اور ٹام ویورس نے چھٹے وکٹ کی شراکت میں139 رنز جوڑے تھے۔ یہ پہلا موقع تھا جب آسڑیلیا میں آسڑیلیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف چھٹے وکٹ کی شراکت میں سو سے زیادہ رنز جوڑے گئے تھے۔ کل ملاکر یہ آسڑیلیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف اس وکٹ کی دوسری سنچری رفاقت تھی۔ اس اننگز میں آسڑیلیا کا پانچواں وکٹ233 رن کے مجموعی اسکور پر گرا تھا۔