پی ٹی آئی کو ڈی چوک کی جگہ پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت

739
پی ٹی آئی کو ڈی چوک کی جگہ پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت

اسلام آباد:ضلعی حکومت نے تحریک انصاف کو ڈی چوک کے بجائے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف  نے پریڈ گراؤنڈ میں اجازت ملنے کے بعد ڈپٹی کمشنر آفس کو سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کے لیے درخوات لکھ دی ہے جبکہ اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے  پی ڈی ایم کو ایچ نائن کے گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی تجویز دی ہے، پی ڈی ایم کی جانب سے قبول کرنے کی صورت میں سیکیورٹی اور انتظامات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف اور پی ڈی ایم نے پہلے جلسہ کرنے کے لیے ڈی چوک کا انتخاب کیا تھا  لیکن ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کی صورت میں پی ٹی آئی نے پریڈ گراؤنڈ میں اجازت ملنے پر سیکیورٹ انتظامات کی درخواست دی ہے۔