وزارت عظمیٰ کے لیے ہماری پارٹی سے امیدوار شہباز شریف ہونگے ، مریم نواز

292
women's day

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ وزارت عظمیٰ کے لیے ہماری پارٹی سے امیدوار شہباز شریف ہونگے ،پولیٹیکل پولرائزیشن بہت بڑھ گئی ہے ، ہمیں سب کو ساتھ لیکر چلناہے، عمران خان نے سیاسی پولرائزیشن کوفروغ دیا اس کا سدباب کرناہے، نوازشریف کی جماعت چٹان کی طرح کھڑی ہے۔

اسلام آبادہائیکورٹ کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھاکہ شہبازشریف کووزرات عظمی کےلیے پارٹی امیدوارقرار دیتے ہوئے پیغام دیا کہ اب آپ کو بچانے کوئی نہیں آئے گا، گیم اوور، سیخ پا ہوکر مچھلی کی طرح تڑپنے کی ضرورت نہیں ہے،آپ کو یہ معلوم ہے کہ یہ گیم ہار چکے اور اگلا الیکشن بھی ہاریں گے ، اب آپ کو بچانے کوئی نہیں آئے گا آپ کی گیم اوور، جو شخص دوران حلف خاتم النبین ﷺنہیں پڑھ سکتا وہ دوسروں پر الزام کیسے لگا سکتاہے، ،عمران خان بتائیں کون سی نیکی ہے جس کا آپ عوام کو حکم دےرہےہیں ، آپ جلسوں میں بدتمیزی ، بدتہذیبی کرتے ہیں ، مولانا صاحب سینئر سیاستدان ہیں اختلاف ہوسکتا ہے مگر القاب بگاڑے جاتےہیں، بلاول کی نقل اتارتے ہیں تو آپ مسخرے لگتے ہیں، عمران خان کی ایک ایک بات سے شکست جھلتی ہے ، عمران خان کے الزام لگانے کا نہیں حساب دینے کا وقت ہے، عمران خان کو پتہ ہوناچاہیے کہ اب عوام نے ریڈکارڈ دکھا دیاہے، آج صرف پونے 4 سال بعد عوام نوازشریف کو آواز دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کوپتہ ہی نہیں ملک کو کیسے چلایا جاتا ہے، حکومت سے 10 لوگ پورے نہیں ہو رہے،آپ اپنے 10 لوگ پورے کر لیں، 10 لاکھ لوگ جمع کرنےکی ضرورت نہیں۔ آپ نےنیب، ایف آئی اے، اینٹی کرپشن کونیوٹرل نہیں رہنے دیا، نیوٹرل کے لفظ پر آپ کی پارٹی بکھر گئی۔ نیوٹرل لفظ کا آج کل بڑا چرچا ہے، اس لفظ نے ایک شخص کی ہوا نکال دی ہے نیوٹرل کا مطلب یہ ہے کہ اب آپ کی کوئی نہیں سن رہا، عدم اعتماد نیوٹریلٹی سے کامیاب ہوگی،نیوٹرل ہونا تو آئین کی پاسداری ہے، آپ نے نیب، ایف آئی اے، اینٹی کرپشن کو نیوٹرل نہیں رہنے دیا، آپ چاہتے ہیں آپ کیلئے کوئی آپ کے مخالفین کو سزائیں دلوائے، حکومت چاہتی ہے کہ کوئی مخالفین کو ان کی جیب میں ڈال دے، اور 22 سالہ جدوجہد زمین بوس ہوگئی، تحریک انصاف پارٹی کا شیرازہ بکھر گیا ہے، عمران خان کے برسراقتدار ہونے کے باوجود بھی لوگ ان کو چھوڑ کر جارہے ہیں، حکومت سے 10 لوگ پورے نہیں ہورہے، اب یہ آوازیں نہیں نکال رہے بلکہ چیخ رہے ہیں کہ مجھے پچا لو، ایسا برا حال تو میں نے کبھی کسی ٹانگہ پارٹی کا بھی نہیں دیکھا، سینیٹ الیکشن کی خرید و فروخت کو زیادہ وقت نہیں ہوا اور عمران خان اپنے تکبر کا شکار ہوگئے ہیں، پوری پارٹی ان کے ہاتھوں سے ریت کی طرح نکل گئی۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آپ نے کہا اس حکومت کی گنتی تو 2018 میں بھی پوری نہیں تھی، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی ان کی گنتی پوری نہیں تھی،، آپ چاہتے ہیں کہ کوئی آپ کو گنتی پوری کرکے دے، اگر کوئی گنتی پوری کرنے کو تیار نہیں تو آپ انہیں جانور کہہ رہے ہیں، عمران خان کی گنتی کبھی پوری نہیں تھی۔ کبھی آپ کہتے ہیں جو چھوڑ کر چلے گئے وہ لوٹے ہیں، کبھی انہیں کہتے ہیں واپس آ جاو، کچھ نہیں کہوں گا، جو آپ کو چھوڑ کر جا رہے ہیں ہمیں ان کو خریدنے کی کیا ضرورت ہے۔ ایسا حال تو کسی تانگہ پارٹی کا نہیں ہوتا۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کیساتھ زیاتی ہوئی،ذاتی اورسیاسی قیمت چکانی پڑی ، نوازشریف نے تہذیب کا دامن نہیں چھوڑا، عمران خان یہ دھمکیاں اپوزیشن کو نہیں کسی اور کودے رہےہیں، ہم بھی انھی مرحلوں سے گزر کر آئے مگر کبھی گالم گلوچ ،بازاری زبان استعمال نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان تہذیب کے دائرےمیں رہ کر بات کریں ، جو کام تم کرچکے ہو اسی وجہ سے تمہارا آج یہ حال ہواہے، بازاری زبان،گالم گلوچ سے نہیں تہذیب کی زبان استعمال کریں ، آپ کے چہرے پرایسے ایسے تھپڑ پڑے ہیں کہ اب منہ دکھانے کے لائق نہیں۔

ن لیگی نائب صدر نے وزیراعظم کی تقریر سے متعلق کہا کہ کچھ عرصہ پہلے عمرا ن خان کو جو بائیڈن کی کال کا انتظار تھا، جب کال نہیں آئی تو مخالفت شروع کردی، میں وزیراعظم کو آئینہ دکھانا چاہتی ہوں، انہیں پتہ ہی نہیں کہ خارجہ پالیسی کیا ہوتی ہے، آج آپ کسی سازش نہیں بلکہ مکافات عمل کا شکار ہوئے ہیں، کسی ملک کو آپ کیخلاف سازش کی ضرورت نہیں ،آپ خودہی کافی ہیں کل آپ نے بھارت کی خودمختاری کی تعریف کی ، کچھ دیر پہلے آپ جو بائیڈن کی کال کا انتظار کررہے تھے ، جوبائیڈن کی کال نہیں آئی تو آپ کو خودمختاری یاد آگئی ، امریکا میں کشمیر کا مقدمہ ہار کر آئے اورکہتے ہیں ورلڈکپ جیت کر آیا ہوں، آپ نے ہر ملک اور دوست ممالک کو بھی ناراض کردیا، دوسرے ملکوں نے تحائف دیئے وہ آپ 5ملین میں بیچ آئے، اپنی ناکامی ، نالائقی کو سازش کا نام دینگے تو دنیا ہنسے گی ۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان گیم ہار چکے ہیں، پوری پارٹی ان کے ہاتھوں سے ریت کی طرح نکل گئی،نوازشریف نے باہر بیٹھ کر آپ کو گھر میں گھس کر مارا عمران خان تکبر کا شکار ہوگئے، پوری پارٹی ان کے ہاتھ سے ریت کی طرح نکل گئی ،کہ جتنی فیس نیب نے اپنے وکیلوں کو لندن پراپرٹی کیس میں دی، اتنے کی تو جائیداد بھی نہیں، عمران خان نے عوام کا جتنا پیسہ انتقام میں بہایا ہے اس کا بھی حساب ہوگا۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی ،لاقانونیت اور گورننس نام کی کوئی چیز نہیں، چینی ، بجلی ، دالیں اور آئل سب مہنگا ہوچکا ہے، پی ٹی آئی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز اپنے حلقوں میں نہیں جاسکتے، اب کوئی آپ کو بچانے نہیں آئے گا آپ کی گیم اوور ہو چکی ہے، آپ ہار چکے ہیں، یہ مکافات عمل ہے، سیخ پا ہونے یا مچھلی کی طرح تڑپنے کی ضرورت نہیں، اب آپ کی بندش کے دن آگئے ہیں، آپ کی سیاست ختم ہوچکی ہے۔