اسلام آباد انتظامیہ کا حکومت اور اپوزیشن کو ڈی چوک پر جلسے کی اجازت سے انکار

403
اسلام آباد انتظامیہ کا حکومت اور اپوزیشن کو ڈی چوک پر جلسے کی اجازت سے انکار

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے حکومت اور اپوزیشن کو ریڈزون میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ کو ڈی چوک پر 27 مارچ کے جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دی تھی جب کہ اپوزیشن نے بھی اسی جگہ جلسے کی درخواست دے رکھی ہے، تاہم ضلعی انتظامیہ نے دونوں کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے حکومت کو پریڈ گراؤنڈ اور اپوزیشن کو ایچ 9 میں جلسے کا آپشن دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ریڈ زون میں دفعہ 144 کا نفاذ ہے اور دونوں طرف سے ایک  ہی جگہ جلسہ  کرنے سے تصادم  کا خدشہ  ہے جس سے حالات بگڑ سکتے ہیں، ریڈ زون میں زیادہ لوگوں کے آنے سے سکیورٹی مسائل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے اپوزیشن اور حکومت کو جلسے کی جگہ کے انتخاب کے بعد آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔